پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال گرفتار

0

جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو تھانہ کالا گجراں کے علاقےسے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری ظفر اقبال کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک کسی قسم کی باقاعدہ گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ چوہدری ظفر اقبال تحریک انصاف کے جہلم سے واحد ایم پی اے تھے جنہوں نے اب تک پارٹی نہیں چھوڑی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.