دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ میں امام بارگاہ حسینی، تھانہ سول لائینز کے علاقہ میں رضوی لاج اور تھانہ سٹی کے علاقہ ریجنٹ سینما کے پاس جاری مجالس کا دورہ کیا، انہوں نے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او منگلا کینٹ، ایس ایچ او سول لائینز اور ایس ایچ او سٹی نے ڈی پی او جہلم کو انتظامات کے بارے میں بریف کیا، ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس اہلکاروں کو حکم دیا کہ شرکاء کو چیکنگ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں، جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔