سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں مسافر بس الٹ گئی، بچوں سمیت 4 مسافر زخمی

0

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں بچوں سمیت چار مسافر زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں مسافر بس پھڈیال جا رہی تھی کہ راستے میں سامان لوڈ کرنے کے لیے بس روکی گئی ڈرائیور نیچے اتر آیا، بریک نہ لگانے کی وجہ سے بس سرک کر الٹ گئی۔

حادثہ میں 38سالہ وسیم ولد رشید، 5 سالہ مناہل دختر محمد سالت، 19 سالہ محمد بلال اور 5 سالہ مہک فاتمہ دختر محمد سالت شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.