ڈومیلی میں اوباش کی معصوم بچے سے بدفعلی، ملزم گرفتار

0

ڈومیلی میں اوباش کی معصوم بچے سے بدفعلی، تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود گترکی رہائشی خاتون نے تھانہ ڈومیلی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ میں نے نو سال سےپہلے خاوند سے علیحدگی اختیار کی اور تین بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں۔

گزشتہ روز میرا نو سالہ بیٹاجو تیسری جماعت کاطالبعلم تھاگھر کو نہ آیا جس کی اپنے بھائی کے ساتھ تلاش شروع کی تو گاؤں میں ایک حویلی میں رونے کی آواز آئی جس پر چیک کیاتو فرحان محمود ولد محمود قوم آرائیں بچے سے بدفعلی کررہاتھاہم کو دیکھتے ہی دیوار پھیلانگ کرفرار ہو گیا۔

بچے نے بتایاکہ مجھ گھرکے گیٹ سے زبردستی لیکرگیاتھا جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کاآغازکیاتو ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔ اس سے پہلے ملزم ممتاز نے بھی جھاڑیوں میں لےجاکربدفعلی کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.