جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

0

جہلم: ڈی پی او جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 8 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتاری کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور کلاشنکوف نما معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر 2 ملزمان حارث اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروش ملزم تنویر کو گرفتار کر کے 5 لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم غلام حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت یوسف، فیصل اور طیب کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مجموعی طور پر 16 کلو 140 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی، سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.