ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تحصیل پنڈدادنخان کے تھانوں اور خدمت مرکز کا دورہ

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ للِہ، تھانہ پنڈ دادنخان، تھانہ جلالپور شریف, خدمت مرکز پنڈ دادنخان، ایس ڈی پی او دفتر پنڈ دادنخان کا دورہ کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ، ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

تھانہ جات میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل بھی دریافت کیے، تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت دی۔

جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے،خدمت مرکز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں،چائنیز ہمارے مہمان ہیں انکی حفاظت ہمارا فرض ہے، ڈی پی او جہلم ناصر نے تھانہ للِہ کی نئی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ تھانہ للِہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر سے شہریوں اور پولیس افسران کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.