دینہ میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں، 2 پٹرول ایجنسیاں سیل

0

دینہ: ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پراور چوہدری غلام مصطفیٰ سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی زیر نگرانی غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف چیف محمد بوٹا نے کارروائیاں کیں۔

دینہ میں ٹھیکریاں اور مہتہ موڑ پر قائم پٹرول ایجنسیاں پر پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پر چھاپہ مار کر آلات اور پٹرول و ڈیزل قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ ٹھیکریاں دینہ سے پٹرول ڈالنے والی مشین قبضہ میں لے کر دفتر منتقل کر دی گئی۔

محمد بوٹا نے کہا کہ ڈی سی جہلم کی سخت ہدایات پر غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہیں، ایسے افراد انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرہ کا باعث بن سکتے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.