دینہ: ملک بھرکی طرح جہلم میں بھی یومِ شہدائے پولیس آج منایاجا رہا ہے، جس کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرناہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ آج شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گئے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی، جہلم پولیس کے چاق و چوبند دستہ یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کرئے گا۔
اس حوالے سے ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے، ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، بہادر فورس کا ڈسٹرکٹ کمانڈر ہونے پر مجھے فخر ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈی پی اوناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہیداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے پولیس کے سینکڑوں سے زائد اہلکاروں نے قربانیاں پیش کیں، جوانوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا۔ اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا کے خاندانوں کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔