فواد چوہدری کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات

0

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات، نگران وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، حلقہ این اے 67 کے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں بالخصوص للِہ جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر اور فنڈز کے متعلق گفتگو اور تحفظات اور لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا، نگران وزیر اعظم نے فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کرکے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملاقات کے دوران جہلم کے حلقہ این اے 67 میں رجیم چینج کے بعد التواء کا شکار ترقیاتی منصوبوں للِہ جہلم دورویہ سڑک اور دیگر منصوبوں کی طرف مرکوز کروائی۔

نگران وزیر اعظم نے للِہ جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر کے لیے جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ فواد چوہدری نے نگران وزیر اعظم کو جہلم کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ،نگران وزیر اعظم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں جہلم کا دورہ کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.