عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دفاتر اور تعلیمی ادارے کھل گئے

0

جہلم: عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دفاتر اور تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد تدریسی عمل اور سرکاری اداروں میں کام کا آغاز ہو گیا، مگر حاضری انتہائی کم دکھائی دی، آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام کے بعد شہر سمیت ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے کھلنے کے ساتھ ہی دفتری کام کاج کا بھی آغاز ہو گیا مگر بیشتر سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین بھی دفترمیں عید ملن پارٹیاں کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی گپ شپ میں مصروف دکھائی دیئے تاہم دور دراز سے آنے والے سائلین کے مسائل میں کمی واقع نہ ہو سکی۔

دوسری جانب سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی عمل بحال ہو گیا ہے، اسکولوں کے طلباء و طالبات عید کی چھٹیوں کی موج مستی کے بعد سکولوں کے صحن میں ہلہ گلہ کرتے دکھائی دیئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.