سوہاوہ کے لیے اعزاز، پٹرولنگ پولیس کے دو نوجوان آفیسرز کو بہترین کارکردگی کی بنا پر آئی جی پنجاب کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال سوہاوہ کے دو نوجوان افسران سب انسپکٹر عدنان اقبال اور وقاص بٹ کو پنجاب بھر میں منشیات اور اسلحہ سمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔
پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کے دونوں افسران نے پنجاب بھر میں منشیات اور اسلحہ سمگلروں کے خلاف بھرپور اور سب سے زیادہ کامیاب کارروائیوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہیں۔
سوہاوہ کے سماجی حلقوں کی طرف سے دونوں افسران کی خدمات کا سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔