ضلع جہلم میں آج 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

0

جہلم: وطن عزیز کا 76 واں یوم آزادی آج ضلع جہلم میں روایتی و ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، دن کے آغاز پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے مساجد ، درباروں میں خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ، علمائے کرام نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے دعائیں مانگیں۔

ہر سال ضلع جہلم سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔ ملک کا 76 واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مملکت خدادا پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل پر پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں چھوڑا جائے گا۔

پوری قوم یوم آزادی روایتی و ملی جوش و جذبے اور آزادی کی تحریک میں شامل اپنے پرکھوں کی عظیم قربانیوں کی یادکو تازہ رکھنے کے عزم کے ساتھ منا رہی ہے، آج کے دن سرکاری و نجی اداروں میں تقاریر و سیمینار کے ذریعے قوم کے سماجی و اقتصادی ترقی، ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ تقریبات کے دوران ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں تقریری مقابلوں و سیمینارز کا انعقاد کیا جارہاہے۔

شہر سمیت ضلع بھر میں مکمل خاموشی اختیار کرنے کے لیے صبح سائرن بجا کر پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع بھر میں عوام نے اپنے اپنے رنگا رنگ انداز میں یوم آزادی منارہے ہیں ۔ سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے جبکہ قومی پرچموں کی ہر سو بہار آئی ہوئی ہے اور فضائیں ملی نغموں کی صداؤں سے گونج رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.