جہلم کی غلہ منڈی میں اندھا دھند فائرنگ سے دو تاجر قتل اور سلیمان پارس میں فائرنگ سے 2 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں فیصل عرف پہلوان نامی شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے دو تاجر محمد یامین ولد اللہ دتہ اور ناصر ولد صادق موقع پر جاں بحق ہو گئے، ملزم قتل کرنے کے بعد سلیمان پارس گیا جہاں پر فائرنگ کر کے تاجر کے بیٹے اور رشتہ دار کو زخمی کر دیا، فائرنگ کرنے والا شخص موقعہ سے فرار ہو گیا۔
زخمی ہونے والوں میں فیصل ولد محمد یامین اور احسان ولد صادق شامل ہیں، ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ایلیٹ فورس نے ملزم فیصل پہلوان کو فرار ہوتے ہوئے سوہاوہ گرفتار کر لیا۔