پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے بیرون ملک مکین پاکستانی دعاگو رہتے ہیں۔ ارشد محمود ڈار

0

جہلم: برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر اور ایوارڈز ہولڈر ادارہ ایس ایل ایس کالج میں یوم دفاع کی شاندار تقریب میں شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی لندن (برنٹ2018-19) کے میئر ارشد محمود ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے بیرون ملک مکین پاکستانی ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں، ہم بیرون ملک رہتے ہیں لیکن ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے SLS کالج کے منیجنگ ڈائریکٹرسرفراز ملک کی خدمات کوسراہا اور کہا کہ ایسے ادارے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو نہ صرف تعلیم کی شمع سے روشنی پھیلاتے ہیں بلکہ تعلیم کیساتھ سٹوڈنٹس کے اندر محب الوطنی کاجذبہ بھی ابھارتے ہیں۔

ارشد محمود ڈارنے جہلم میں واحد آئلز سرٹیفائیڈٹرینر و منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کوآئلز اور دیگر انگلش ٹیسٹوں میں شاندار رزلٹ پر برٹش کونسل سے ملنے والے ایوارڈ زکی مبارکباد دی اور کہا کہ ایس ایل ایس کالج کی گونج نہ صرف جہلم، پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ہے، اس ادارہ کے ہزاروں سٹوڈنٹس بیرون ملک ہیں جو ملک کی معیشت اور اپنے خاندانوں کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے یوم دفاع کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاکہ دشمن کے ناپاک ارادے ہماری فورسز کبھی بھی پورا نہیں ہونے دیں گی۔ پاکستان آرمی میں تقریبا 30 فیصد آرمی کا تعلق جہلم سے ہے، اس دھرتی نے نشان حیدر میجر محمد اکرم شہید اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ سمیت بے شمار شہداء اور غازی پیش کئے۔

انہوں نے کہا کہ اسی دھرتی جہلم کا کھیوڑہ کا نمک آدھی سے زیادہ دنیا استعمال کرتی ہے۔ غوری میزائل جن کے نام بنایا گیا شہاب الدین غوری وہ بھی اس دھرتی میں سوہاوہ کے قریب دفن ہے۔سکندر اعظم جو یونان سے جہلم تک فتوحات کے تیر گاڑتا ہوا، دریائے جہلم کے کنارے شکست کھا کر واپس لوٹ گیا اس کی یادگار بھی جلالپور شریف جہلم کے پاس تعمیر ہے۔جہلم تعلیم میں بھی پاکستان کے پہلے 5شہروں میں شامل ہے جس کی شرح خواندگی 70 فیصد سے زیادہ ہے۔

آخر میں مہمان خصوصی اور منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے یوکے میرج A1 انگلش ٹیسٹ اور آئلز، بی ون اور دیگر کمپیوٹر، فری لائنسنگ، سپوکن انگلش کورسز مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے۔

یاد رہے کہ ایس ایل ایس برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں صرف B2B گولڈپارٹنر ادارہ ہے ۔اسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے سٹوڈنٹ آئلز ٹیسٹ میں 8 اعشاریہ 5 بینڈز حاصل کئے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بینڈز تھے۔ایس ایل ایس کالج کوہر سال بہترین رزلٹ اور سب سے زیادہ آئلز کے سٹوڈنٹس پر برٹش کونسل سے ایوارڈ ز حاصل کرتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.