برمنگھم: ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برمنگھم میں دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام برٹش پاکستان انیشی ایٹو نے کیا جس میں برٹش پاکستانیوں نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں ہائی کمشنر نے یوم دفاع کی اہمیت کو اجاگر کیا جو پاکستان کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے بہادر افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے وقف ہے۔
انہوں نے 6 ستمبر 1965کے تاریخی واقعات پر روشنی ڈالی جب پاکستان کی مسلح افواج نے، پرعزم شہریوں کی مدد سے کافی بڑے دشمن کے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے برٹش پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کی ترقی میں ان کے اہم کردار کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ برٹش پاکستانی اپنی لگن اور شراکت کی بدولت پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو دن بدن مزید مستحکم کر رہے ہیں۔
ہائی کمشنر نے برٹش پاکستان انیشی ایٹو کا یوم دفاع کی تقریب منقعد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔