چوہدری ندیم خادم کی نواز شریف سے ملاقات، نواز شریف کی اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق

0

لندن: مسلم لیگ (ن) جہلم کے رہنما چوہدری ندیم خادم کی لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں نواز شریف نے اکتوبر میں وطن واپس آنے کی تصدیق کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم رہنما پاکستان مسلم لیگ ضلع جہلم نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں اہم امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔


نوازشریف نے جمعے کوچوہدری ندیم خادم اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں پہلی مرتبہ وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں، پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے۔ چند افراد نے مخصوص مقاصد کیلئے پاکستان کو نشانہ بنایا۔

ملاقات کے موقع پر سابق وزیراعظم شہبازشریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔
چوہدری ندیم خادم کی نواز شریف سے ملاقات، نواز شریف کی اکتوبر میں پاکستان آنے کی تصدیق
بعد ازاں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپنے قائد میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن)میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، قائدین سے جہلم کی سیاست کے حوالے سے کافی تفصیل سے بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ قائدین نے ایک دفعہ پھر یہ کہا کہ جہلم میں چوہدری خادم حسین کی سرپرستی پر ہمیں پورا یقین ہے ۔ پارٹیوں پر اچھے بُرے وقت آتے رہتے ہیں۔ قائد میاں محمد نواز شریف نے چوہدری خادم حسین سے 1985 سے آج تک جو وفا کا رشتہ ہے اس بارے بھی بات کی۔

چوہدری ندیم خادم کا کہنا تھا کہ ٹکٹ لینے کے حوالے سے نہ آیا ہوں اور نہ ٹکٹ کی کوئی بات کی اور نہ ہی جہلم کی کسی سیاسی شخصیت کو میں نے یہاں ڈسکس کیا، جو لوگ اپنی طرف سے کہانیاں بناتے ہیں وہ بناتے رہیں مجھے ان سے کوئی لینا دینا نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.