دینہ: آبائی وطن واپس آنے والی فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا

0

دینہ/ ڈربی (امجد بیگ) برطانیہ سے آبائی وطن آنے والی فیملیزکو گن پوائنٹ پر لوٹنے کا سلسلہ نہ رک سکا، آئے روز وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے وطن واپس آنے والے تارکین وطن عدم تحفظ کا شکار ہیں، اسلام آباد یا لاہورائیرپورٹ سے جہلم، میرپور،بھمبر کوٹلی یا دیگر علاقوں میں آنے والے تارکین وطن کے ساتھ اب تک متعدد وارداتیں رونما ہو چکی ہیں۔

دینہ میں منگلا روڈ پر حالیہ دنوں میں بھی 2 وارداتیں ہوئی ہیں جس میں شہریوں سے لاکھوں لوٹ لیے گئے ہیں، ان وارداتوں کے متعلق تھانہ منگلا کینٹ میں رپورٹس ہوتی ہیں مگر فی الوقت تک اس گینگ کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

متعدد وفود اور اداروں کے سربراہان ان واقعات کی بابت نگران وزیراعلیٰ پنجاب تک کی گئیں مگر نتائج نہیں ملے جس سے تارکین وطن شدید تحفظات کا شکار ہیں اور وہ وطن واپس جانے سے کترا رہے ہیں۔

اس سے پاکستانی معیشت بھی عدم مضبوط ہو رہی ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ سے گھر جانے تک چیکنگ کے نام پر بھی تنگ کرنا معمول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.