نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دورہ تحصیل پنڈدادنخان متوقع

0

پنڈدادنخان:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دورہ تحصیل پنڈدادنخان متوقع، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا اگلے ہفتے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ بھی متوقع، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی وارڈ اور دوسرے شعبوں میں ہونے والے مرمت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، پی ایم یو کے ٹھیکیدار کی طرف سے ہونے والے تعمیراتی کاموں پر عدم اعتماد اور اظہار ناراضگی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے متوقع دورہ پنڈدادنخان کے سلسلے میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اگلے ہفتے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کریں گے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے تحصیل ہیلتھ کونسل کے اراکین اور ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے تعاون سے قائم ہونے والے ڈائیلسز سنٹر کے علاوہ ہسپتال میں ہونے والے دیگر ریپئرنگ کے کاموں اور دیگر مسائل کو دیکھا۔

انہوں نے پی ایم یو کے ٹھیکیدار کی سستی اور نااہلی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہسپتال میں ہونے والے مرمت کے کاموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں اور ہسپتال میں وارڈ میں مریضوں کیلئے ائیر کنڈیشن اور دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

بعد ازاں تحصیل ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد آصف اور تحصیل ہیلتھ کونسل کے اراکین اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کو ہیلتھ کونسل کے اراکین نے بتایا کہ ہسپتال کی تینوں ای سی جی مشینیں خراب پڑی ہیں وارڈز اور کمروں کے اکثر اے سی اور لائٹس کام نہیں کر رہیں اور ہسپتال میں ہونے والے ناقص کاموں کی نشاندھی کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ٹھیکیدار کے ناقص کاموں پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ تحصیل ہیلتھ کونسل کی طرف سے ضروری بلب اور سٹریٹ لائٹس کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.