جہلم کے نواحی علاقہ میں میں معمولی تلخ کلامی پر 17 سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ صدر کے علاقہ نئی آبادی کھرالہ میں کرکٹ میچ کھیلنے کے دوران جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں فائرنگ سے 17 سالہ عمر بٹ جاں بحق ہو گیا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہو گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔