سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار لوڈر مزدا اور ٹرک میں تصادم، 40 سالہ شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں اور جاں بحق کو ہسپتال منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر تیز رفتار لوڈر مزدا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے ماری جس سے مزدے میں سوار 40 سالہ شخص محمد عاطف ولد محمد نواز سکنہ پلندری آزاد کشمیر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔