کھیوڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری، شہر بھر کی خواتین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

0

کھیوڑہ: جرمن کارپوریشن جی آئی زیڈ سنگت کارپوریشن پنجاب، گورنمنٹ پنجاب اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے خواتین کی کھلی کچہری میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں لگائی گئی، کھلی کچہری میں شہر بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

ان مسائل کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ عمر ادریس اور اسسٹنٹ سی او ایم سی کھیوڑہ حاجی محمد سلیمان نے سن کر فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

سنگت کارپوریشن پنجاب کی پروگرام آرگنائزر افشاں زیبی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں بہت جلد خواتین سہولت کار کاؤنٹر قیام کر دیا جائے گاجہاں پر خواتین کے بنیادی مسائل اور روزمرہ زندگی کے معاملات سن کر ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
کھیوڑہ میں خواتین کی کھلی کچہری، شہر بھر کی خواتین نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا
انہوں نے کہا کہ خواتین روز مرہ کے معاملات، گلی محلے کی صفائی، کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے، نکاسی آب کا نظام، گلیوں اور ناليوں کی پختگی، پیدائش واموات کا اندراج، نکاح و طلاق کے مسائل اور جو بھی خواتین کے حقوق کےزمرے میں آتے ہیں خواتین وہاں آ کر اپنے مسائل باسانی حل کروا سکتی ہیں ۔

جی آئی زیڈ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ساجد علی اور پروگرام آرگنائزر خرم اجمل نے کھلی کچہری میں انے والی تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا اور بہترین پروگرام آرگنائز کرنے پر اسسٹنٹ سی او ملک سلیمان کھوکھر کی کاوش کو سراہا۔

سابق چیئرمین ملک فیصل عباس اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کھیوڑہ کے درینہ مسائل کو خوب اجاگر کیا اور کم وسائل پر کھیوڑہ کی عوام کے مسائل حل کرنےپر اسسٹنٹ سی او حاجی سلیمان اور میونسپل کمیٹی کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.