جہلم پولیس کے کانسٹیبل محمد اشرف کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی علاقہ گجرپور میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد مرحوم کانسٹیبل محمد اشرف کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مرحوم کانسٹیبل محمد اشرف ایک فرض شناس آفیسر تھے، ان کی اگلی منزلوں کی آسانی کے لئے دعاگو ہوں۔