جہلم: ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کی کارروائی، 30 سالہ مہران کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
30 سالہ مہران گھر سے نکلا جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آیا جس کے ورثا نے شک کیا کہ کسی نے اغوا کر لیا ہے، سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے جوان کی تلاش شروع کر دی،
تھانہ سٹی پولیس نے ہیومین ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے جوان کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔