جہلم میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا سحر اور افطار کا سلسلہ جاری

0

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کا سحر اورافطار کا سلسلہ جار ی، کم از کم ابتدائی طور پر روزانہ 500 محنت کش افراد سحر و افطار کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، وسائل نہ رکھنے والے شخص کی سحری پر کم از کم 350 روپے لگ جاتے ہیں یہی حال افطار کا بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پردیسی محنت کشوں ‘ اکیلے رہنے والے بزرگوں ‘ کے لئے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے لئے سحر کا انتظام کرنا مشکل ترین کام تھا لیکن جب سوسائٹی نے دیکھا کہ یہ خدمت جہلم شہر میں فی سبیل اللہ دستیاب نہیں ہے اور یہ بھی دیکھا کہ ایک وسائل نہ رکھنے والے شخص کی سحری پر کم از کم 350 روپے لگ جاتے ہیں تو وہ کیا کریں یہی حال افطار کا ہے۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے ناصرف ایسے لوگوں کے لئے سحری بلکے بہترین افطار کی خدمات بھی سر انجام دے رہی ہے ۔ حمزہ بیگ شہید دسترخوان سے کم از کم ابتدائی طور پر روزانہ 500 محنت کش افراد سحر و افطار کی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ سوسائٹی اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے کہ یہ خدمت حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی سے لے رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.