پنڈدادنخان میں چار روز سے سوئی گیس بند، حکومت گیس کی فراہمی بحال کرے۔ فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں چار روز سے سوئی گیس بند ہونے سے عوام پریشان ہیں، لوگ لکڑیاں اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم کا دور حکومت پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا جس میں عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنڈدادنخان ایک تاریخی علاقہ ہے لیکن ماضی میں اس علاقے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی اور لوگ محرومیوں کا شکار ہوتے گئے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ چار روز سے سوئی گیس بند ہے جس سے عوام پریشان ہیں۔ خواتین کچن میں لکڑیاں اور کوئلے جلا کر گھریلوں امور سرانجام دے رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا حکومت اور متعلقہ ادارے نوٹس لیں اور جلد سے جلد سوئی گیس کی فراہمی بحال کروائی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.