سوہاوہ: رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی میں تین روزہ صحت کیمپ صرف نام کا کیمپ ثابت ہوا، ڈومیلی کے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی میں تین روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں صرف اور صرف دکھاواہوا۔
رورل ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے اور آگے BHU میں لگے ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا۔ کیمپ میں زیادہ تر LHV اور نائب قاصد اور چوکیدار ڈیوٹی پر معمور رہے جبکہ رورل ہیلتھ سینٹر کے سینئر ڈاکٹر ہسپتال میں ہی موجود نہیں تھے انکی سیٹ اکثر خالی رہتی ہےم اگر کسی سے پوچھے تو بتایا جاتا ہے میٹنگ میں گئے ہے۔
ہسپتال میں ایک لیبارٹری اور دوسرا ایکسرے والا ڈیوٹی پر ملتا ہے جبکہ ایمرجنسی اور ڈسپنسری والے اکثر باہر لان میں بیٹھے نظر آتے ہیں، ہسپتال کا مقامی عملہ ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور اکثر انکی شکایات ملتی ہے جبکہ ڈی ڈی او ہر دوسرے روز ہسپتال گئے ہونے کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ چلتی ہے۔
سی او ہیلتھ اپنی سیٹ سے اٹھنے کی زحمت تک نہیں کرتے کہ رورل ایریا میں جا کر BHU کا دورہ کر لے، موصوف کا ابھی تک کسی کو علم بھی نہیں کہ CO ہیلتھ بھی ہیں، ڈاکٹر وسیم CO ہیلتھ رہے تو کم از کم ہسپتالوں کو وزٹ تو ہوتا تھا اور رہی بات دوائیوں کی تو رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی کے ایمرجنسی میں اینٹی بائیٹک انجیکشن نہیں۔
جب ڈاکٹر جو انچارج ڈومیلی رورل ہیلتھ سینٹر ہے انکو کال کی گئی تو موصوف نے کال اٹینڈ کرنا گوارہ نہ کیا اور ہسپتال کی حالت صرف دکھاوے کی حد تک رہ گئی ہے۔ اہلیان علاقہ نے سیکرٹری ہیلتھ سے ایکشن لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر عملہ تبدیل کر کے حالت بدلی جا سکتی ہے اور سب اچھا کی رپورٹ کو ختم کیا جاسکے۔