جہلم: انچارج پولیس تحفظ سنٹر جہلم محمد بلال اے ایس آئی نے قوت سماعت و گویائی سے محروم سپیشل جوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
جہلم پولیس کو ایسا جوان ملا جو نہ بول سکتا ہے نہ سن سکتا ہے جسے فوری طور پر تحفظ سنٹر جہلم پہنچایا گیا، انچارج تحفظ سنٹر نے سپیشل جوان کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے اسے بحفاظت اپنا گھر شیلٹر ہوم پہنچایا۔
جہلم پولیس اور اپنا گھر شیلٹر ہاؤس کے درمیان خصوصی اور سپیشل افراد کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تحفظ سنٹر میں ٹرانسجینڈرز، منشیات کے عادی افراد، گونگے، بہرے، ذہنی معذور افراد، جنسی تشدد کا شکار خواتین اور بچوں کو ایک چھت تلے سہولیات فراہمی کی جاری رہیں گی۔