رمضان کا مہینہ بخشش کا خزینہ، صبر و ایثار، بخشش کا موسم بہار ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: رمضان کا مہینہ بخشش کا خزینہ ،صبر و ایثار، بخشش کا موسم بہار ہے، اپنی مرضی چھوڑ کر خدا کی مرضی اپنانا ہی اصل روزہ ہے، رمضان محبت پھیلانے اور دشمنیاں ختم کرنے کا مہینہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام سیرت و کردار کا مہینہ ہے جس میں انسان کوصبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے، رضائے الہی کے سانچے میں ڈھلنے اور شیشہ باطن سے ہر قسم کی خباثتوں کو صاف کرنے اور اعمال پر لگے ہوئے غفلت کا زنگ اتارنے کا موقع ملتا ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ماہِ صیام میں اللہ تعالیٰ شیطان کو گرفتار کر لیتا ہے تاکہ روزے رکھنے والے اس کے شر سے محفوظ رہیں، روزہ تقوی و طہارت اور قلب و نظر کا ریفریش کورس ہے جس سے ہر کسی کو استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.