ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ، شہریوں کی سہولت کے لیے 2، 2 آٹے کے بیگ اکٹھے دیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دینہ میں مفت آٹے کے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ بھی موجود تھے، انہوں نے آٹا پوائنٹس پر موجود شہریوں سے آٹے کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے شہریوں کو 2،2 بیگ اکٹھے دیے جا رہے ہیں۔ تمام شہریوں خصوصاً ًخواتین اور بزرگوں کو بیٹھنے کی مناسب جگہ فراہم کی جائے اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ کوئی مستحقِ خالی واپس نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے جہلم کے شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہیں، شہریوں میں آٹے کی بلا تفریق تقسیم کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اربوں روپے کا یہ منصوبہ شروع کیا ہے اس کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.