پنڈدادنخان: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک جانی میں داخلہ مہم کی سلسلہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کی صدارت محمد علی ناصر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چک جانی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ملک عدیل عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈدادنخان تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر منظور حسین ندیم اور علاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا ۔
نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عدیل عباس ملک نے کہا کے علم انسانی زندگی کا لازمی عنصر ہے اور ہم سب کو مل کر بچوں کو اسکول میں لانا ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تعلیم کا ہونا لازم ہے، والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے بنیادی اور معیاری تعلیم پر توجہ دیں تاکہ انکے بچوں کا مستقبل روشن ہو۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر منظور حسین ندیم نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے حاضرین کو بہت سے اہم نکات سے آگاہ کیا اور چائلڈ لیبر کی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کے لیے علاقہ کے نمائندہ افراد اور والدین کو اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کی۔
ملک عدیل عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپنڈ دادنخان،منظورحسین ندیم اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرچک شادی نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ادارہ ہذا میں پودے لگائے اور اساتذہ اور بچوں کو شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین کی۔
تقریب کے آخر میں محمد علی ناصر نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔