جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، چار ملزمان گرفتار چرس سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان حاکم علی اور رضوان کو گرفتار کر لیا، ملزم حاکم سے 1 کلو 360 گرام چرس اور ملزم رضوان سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طارق محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ، 04ملزمان گرفتار، مجموعی طور پر 05کلو 480گرام چرس برآمد،
سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان حاکم علی اور رضوان کو گرفتار کر لیا ، pic.twitter.com/9NXoDSHySt
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) September 9, 2023
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔