دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک اعوان میں درس فیضان رسول میں 14طلباء نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد ، بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں نقد رقوم اور انعامات دیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک اعوان میں زیر نگرانی و سرپرستی شعبہ تعلیم القرآن ڈاکٹر محمد یٰسین اور مسجد کمیٹی کی طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک پروقار محفل جامع مسجد غوثیہ ڈھوک اعوان میں انعقاد کیا گیا ، جس میں 14 طلباء نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر انہیں نقد رقوم اور خصوصی انعامات دیے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی قاری محمد یوسف سیالوی ، علامہ شعیب سیالوی ، قاری اسماعیل ، خطیب مسجد علامہ انجم الحسن ، قاری شفیق صوبیدار سرور ،ملک متین ، ملک حمید سابق نائب ناظم ، چن پیر ، حافظ قاسم ، ملک جاسم ، علامہ یاسر ، ملک شفیق ، ملک ارشد ، ملک امجد ، ملک عنصر نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاد القرآن قاری محمد یوسف سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اس طرح محفوظ ہے جس طرح سرکار عالم نے عطا فرمایا اس کی حفاظت کس نے کی ، مسجدوں کی آبادی مدارس کی وجہ سے آباد ہے ، حافظ ،امام، خطیب اور مفتی مدارس میں تیار ہوتے ہیں حقیقت میں کوئی حقائق دے سکتا ہے تو وہ رب کا کلام ہے قرآن مجید ہی ہدایت ہے اس کے علاوہ انسان کو ہدایت نہیں مل سکتی۔
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر محمد یٰسین کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔