پٹرولنگ پوسٹ چک اکا کی ماہ مارچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

0

دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی او پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم محمد زراعت بلوچ کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک اکا ہمراہ ٹیم نے ماہ مارچ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایک ایف آئی آر 9 بی، 1 اشتہاری مختلف مقدمات کے گرفتار کیے گئے، متفرق 8 افراد کو امداد فراہم کی گئیں اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے مختلف افراد کی مدد کی گئی۔

جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا سب انسپکٹر راجہ وسیم حسن ایس آئی نے کہا کہ کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران ِسفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے 24/7 آن روڈ، آن پٹرولنگ مسافروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.