وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے دینہ میں مسجد، مدرسہ اور کچی آبادی کو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا

0

دینہ: وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم کے ”صدقہِ آب پروگرام ” کے تحت دینہ سٹی میں مسجد، مدرسہ اور کچی آبادی (جھگیوں) کو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیمیں وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم مساجد،مدارس اور مستحق آبادیوں کے لئے پینے کے پانی کے منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اسی سلسلے میں دینہ سٹی میں ملک فلور مل کے پاس نئی تعمیر شدہ مسجد، مدرسہ اور کچی آبادی والوں کی طرف سے پینے کے صاف پانی کی درخواست موصول ہونے پر اس علاقے کا مکمل سروے کرنے کے بعد صدقہ آب پروگرام کے تحت واٹر فلٹر کا منصوبہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے اور بوڑھے پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن بیماریوں کا شکار تھے۔

اس سلسلے میں مقامی مسجد انتظامیہ کی طرف سے محمد رفیق اور قاری صیام نے مسجد میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کی تجویز پیش کی اور محترمہ آصفہ قمر وڑائچ نے اس منصوبے کے لئے فنڈز برائے صدقہِ جاریہ بوساطت مسز راجہ خالد جاوید مہیا فرمائے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے اور اب نمازی حضرات، طلباء اور کچی آبادی (جھگیوں) والے اور مسافر اس سے مستفید ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

اس منصوبے کی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری الیاس احمد گوندل چیف آرگنائزر جہلم فورم، سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر، جمیل بھٹی آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم، چوہدری محمد انور جہلم فورم، چوہدری عبدالرفیق، طاہر برلاس، عارف کریم ایڈووکیٹ، حافظ وسیم انور، چوہدری عابد دھمیال، ارباب عقیل ارشد، قاری صیام، محمد رفیق اور اہلیان دیہہ نے شرکت کی۔

خصوصی دعا قاری شاہد احمد تبسم امام مرکزی مسجد عیدگاہ جہلم نے کروائی، اس موقع پر جمیل بھٹی آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم نے مسجد،مدرسہ اور کچی آبادی کے لئے الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ بھی دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.