جہلم: گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سکینڈری سکول میں کلاس ششم سے ہشتم کے سالانہ نتائج 2023 کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) سید ولائیت شاہ تھے جن کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) شاہد صدیق بھی تھے۔
اشتیاق احمد کیانی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام اور نعت شریف سے کرایا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی اور والدین کی توجہ اپنے بچوں پر کراوئی جبکہ سکول کے پرنسپل محمد آصف گوندل نے مہمان خصوصی اور بچوں کے والدین کا تقریب میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں سید ولائیت شاہ،شاہد صدیق اورملک اشرف نے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ٹرافی دی جبکہ پرنسپل نے مہمان خصوصی کو سکول کی طرف سے شیلڈ پیش کی، اس سال سکول کے بہترین استاد رضوان ارشد کیانی قرارپائے۔
سکول ہذا سے محمد ابوبکر (ہشتم اے) اول، محمد طلحہ (ہشتم اے) دوئم اور ابراہیم مجید (ہشتم بی) نے سوئم پوزیشن حاصل کر کے سکول کا نام روشن کیا۔ تقریب میں بچوں کے والدین کی کثیر تعداد میں شرکت نے سکول کے پرنسپل اور اساتذہ پر بھرپور اعتماد کی مہر ثبط کر دی۔