جہلم: گورنمنٹ ایلمنٹری سکول پکھوال خاص کے ہیڈماسٹر اور ممتاز ماہر تعلیم محمد نذیر کیانی اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز ریٹائر ہو گئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر مذکورہ سکول میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری جہلم عبدالحفیظ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہلم راؤ عبدالرکریم، ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز راجہ زبیر جنجوعہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فزیکل میاں محمد شبیراور یاسر عباس تھے۔ علاقے بھر کے معززین نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ہیڈماسٹر محمد نذیر کیانی کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے مختصر خطاب میں ہیڈماسٹر محمد نذیر کیانی نے کہا کہ انہوں نے دورانِ سروس درس و تدریس میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوششیں کیں۔ انشاءاللہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے علاقے میں تعلیمی خدمات کے لیے دستیاب رہوں گا۔ خدا تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ رمضان المبارک کے کے بابرکت مہینے میں الوداع ہو رہا ہوں۔ یہ بھی میرے لیے شکر اور اعزاز کا مقام ہے۔