سوہاوہ کے تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز ماہ مارچ کی تنخواہ سے محروم

0

پڑی درویزہ: تحصیل سوہاوہ کی دس یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کو گزشتہ ماہ مارچ 2023ء سے تنخواہ نہیں ملی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی حدود میں دس یونین کونسلیں پھلڑے سیداں، پنڈ متے خان، پیل بنے خان، لہڑی، میونسپل کمیٹی سوہاوہ، اڈرانہ، ڈومیلی، نگیال، ججیال اور کوہالی کے سیکرٹری صاحبان کو گزشتہ ماہ مارچ 2023ء سے ماہانہ اجرت ادا نہ ہو سکی۔

سیکرٹری صاحبان کا کہنا ہے کہ عید الفطر بالکل سر پر آچکی ہے، گھریلو شب و روز فاقہ کشی کی طرف جانے کا خدشہ ہے اس لئے صوبائی وزارت بلدیات اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے 10یونین کونسلوں کے سیکرٹری صاحبان کو جلد بقایا تنخواہ ادا کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ یہ ملازمین دیگر شہریوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں برابر شریک ہو سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.