ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی لیکچرز کا انعقاد

0

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ہارون الرشید نے مختلف تعلیمی اداروں میں جا کر طلباء کو ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں لیکچر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق طلباء کو ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے ہدایات فراہم کی گئی، طلباء کو لیکچر دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تیز رفتاری، اوور ٹیکنگ حادثات کا باعث بنتی ہے جس سے آپ کی جان جا سکتی ہے، موٹر سائیکل سواروں کو دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی،موٹر سائیکل سوار حادثات میں عمومی چوٹ سر پر لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے جس سے موت واقع ہو جاتی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کے ہم اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچا سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.