پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان ضلع جہلم کی نو منتخب کابینہ نے قرارداد پیش کردی۔
قرداد میںطے پایا کہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدے داران و اراکین اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرائض منصبی خلوص نیت انجام دیں گے۔ تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کو مثبت انفارمیشن فراہم کریں جس کی بھرپور کوریج کی جائے گی۔
تحصیل پریس کلب اپنے ساتھیوں کے حقوق کا محافظ ہے کسی بھی ادارے کی جانب سے تحصیل پریس کلب کے ممبران کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔آئندہ سیاست کی آڑ میں کسی بھی صحافی کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان بھرپور احتجاج کرے گا۔
ہمارا منشور ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور جائز تعاون کریں گے اور عوامی مسائل کی نشاندہی کرکے متعلقہ حکام تک آواز پہنچائیں گے۔ ضلعی و مقامی انتظامیہ سمیت دیگر ادارے اور سیاسی رہنما وں نے اگر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کو نظرانداز کیا تو ان کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
نیز لِلہ تا جہلم ڈیول وے کیرج کی تعمیر کا کام جلد شروع کر کے پایا تکمیل تک پہنچایا جائے ورنہ تحصیل پریس کلب عوامی طاقت کے ساتھ بھرپور تحریک کا آغاز کرے گا۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے انجام دیئے۔ حلف برداری کی تقریب سے سینئر صحافی یوسف ناز، سینئر صحافی ملک آصف کھوکھر، سینئر صحافی سید اسد بخاری، سینئر صحافی ملک باصر کھوکھر، سینئر صحافی راجہ ندیم جنجوعہ نے خطاب کیا۔
تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔