جہلم کے شہری جگہ جگہ گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے سے اجتناب کریں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے علی الصبح شہر مختلف علاقوں کا دورہ کیا، چیف آفیسر میونسپل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو اپنے دفتر سے نکل کر عملہ صفائی کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی تاکہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احساس ذمہ داری سے کوڑا مقرر کردہ جگہوں اور کوڑا دانوں میں پھینکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری جگہ جگہ گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے سے اجتناب کریں اور آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھیں، انہوں نے سینیٹری ورکرز کے کام کو سراہا اور ڈیوٹی جانفشانی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.