پنڈدادنخان: بین الاقوامی شہرت کی حامل ایل سی آئی کمپنی میں امسال بھی علاقہ بھر کے معززین کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے ڈاکٹرز، صحافی برادری، وکلاء، سرکاری ملازمین، سابق چیئر مینز، سابق کونسلر حضرات اور علاقہ معززین نے شرکت کی افطار ڈنر کا اہتمام کمپنی کے سرسبز لان میں کیا گیا اور باجماعت نماز ادا کی گئی۔
اس موقع پر ایل سی آئی کے ورکس منیجر حاجی عمر مشتاق، ایچ آر منیجر عاقل کریم ،پروڈکشن منیجر حمزہ اسماعیل، آئی آر منیجر سلیم صدیقی، بی پلانٹ منیجر عدنان سرور، اے پلانٹ منیجر رانا عدیل، آئی آر آفیسر چوہدری برکات حسین پروڈکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم سمیت ایل سی آئی کھیوڑہ کی منیجمنٹ نے آنے والے علاقہ معززین کا خیر مقدم کیا۔
ورکس منیجر ایل سی آئی کھیوڑہ حاجی عمر مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ پورے سال کا بابرکت مہینہ ہے جوکہ ہمیں امن محبت اور صبر کا درس دیتا ہے ماہ رمضان روحانی سفر کا وہ راستہ ہے جو ہمیں اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق اللہ اور اُس کے رسول ﷺ سے جوڑے رکھتا ہے۔
حاجی عمر مشتاق نے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں رحمتوں اور عبادت کا مہینہ ہے ،ماہ رمضان روحانی سفر کا وہ راستہ ہے جو ہمیں اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق اللہ اور اُس کے رسول سے جوڑے رکھتا ہے ،یہ مقدس مہینہ تمام امت مسلمہ کو گناہوں سے توبہ کرنے اور صبر کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کی بھی روایات ہیں کہ حق داروں کا سہارا بننا اور لوکل کمیونٹی کے حقوق کا خیال رکھنا ادارہ ہمیشہ کی طرح شہر کی فلا ح و بہبود اور ترقی کے لیے کوشاں ہے انشااللہ محبتیں بانٹنے کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔