جہلم: ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم کی 15 کال پر فوری ریسپانس، ویگو ڈالے پر ناجائز اسلحہ لے کر بھاگنے والے ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان کی شناخت فیض الحق، ساحل نواب اور اسد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے رائفل 223 بور، رائفل 222 بور معہ 300 راونڈز اور ویگو ڈالا برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او کالا گجراں کو 15 پر اطلاع ملی کہ کچھ لوگ گاڑی میں اسلحہ لے کر جا رہے ہیں جس پر ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ویگو ڈالہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو بہترین کارروائی پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کئے اور کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔