سوہاوہ: چیف جسٹس کے سیکرٹری نور محمد مرزا عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گے

0

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ دہرہ حیال کے رہائشی اور چیف جسٹس اسلام آباد آئی کورٹ کے سیکرٹری نور محمد مرزا عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

نور محمدمرزا نے اہل خانہ کے ہمراہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی پر وطن واپسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت دیگر جج صاحبان اور عدالتی افسران و عملہ، عزیز و اوقارب، دوستوں، سیاسی سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مکہ میں قیام کے دوران سیکرٹری ٹو چیف جسٹس نور محمد مرزا نے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ تیار کرنیوالے مرکز ہولی کسویٰ (غلاف) سنٹر کے انچارج احمد السویری کی دعوت پر ان سے ملاقات کی اور انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں ہاتھ بٹانے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ نور محمد مرزا نے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.