پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرم محمد توقیر کو گرفتار کرلیا۔
محمد توقیر موٹرسائیکل چوری کےمتعدد مقدمات میں مطلوب ہے، اشتہاری مجرم سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے، اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔