پنڈدادنخان: ادبستان کے بانی اقدس ہاشمی کے خالہ زاد بھائی سروش ہاشمی اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق سی آر سی کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ ایشیائی ریجنل 2023 بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے فلپائن روانہ ہو گئے۔
کانفرنس فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں 28 ممالک کے بچے شرکت کر رہے ہیں۔ سروش ہاشمی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آ گاہی پھیلانا اور بچوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ کانفرنس میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں تقاریر،گروپوں کی تشکیل اور ماحولیاتی آ گاہی کے حوالے سے مصوری وغیرہ شامل ہیں۔
بانی ادبستان اقدس ہاشمی نے اس امر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد اور بالخصوص بچوں کی شمولیت سے پوری دنیا میں پاکستان کا ایک بہتر اور مثبت چہرہ سامنے آئے گا اور ماحولیاتی تبدیلی کے متعلق اگاہی کو فروغ حاصل ہوگا۔