سوہاوہ: ڈی پی او جہلم کا اعتماد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے فخر میں تبدیل کر دیا، منشیات فروش تھانہ سوہاوہ کی حدود سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کرائم فائٹر فرخ ڈار کو ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ تعینات کیا تو ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے چارج سنبھالتے ہی معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے شہر بھر میں موجود ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کرنا شروع کر دیا جس پر منشیات فروشوں میں ہلچل مچ گئی اور گلی محلوں میں بکنے والی منشیات کو بریک لگ گئی۔
دوسرے شہر سے آ کر منشیات فروخت کرنے والے ڈرگ ڈیلروں کے لیے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ فرخ ڈار نے سوہاوہ کو نو گو ایریا بنا دیا منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں پر اہلیان سوہاوہ نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او جہلم کو بہترین انتخاب پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ڈی پی او جہلم نے ضلع جہلم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع بھر کے تھانوں میں قابل ایس ایچ او تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کا بھی احتساب شروع کر۔رکھا ہے اور تھانوں میں پہلے مرحلے میں قابل ایس ایچ او کی تعیناتی کے بعد تفتیش میں مہارت رکھنے والے تفتیشی افسران کو تعینات کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تھانوں کے ایس ایچ او کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کی بہترین ٹیم سے جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔