پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم راجہ غضنفر علی خان سے بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے عہدیداران کی ملاقات، نئے تعینات ہونے والے معزز جج راجہ غضنفر علی خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ضلع جہلم میں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے صدر محمد اصغر بلوچ ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر شکیل شیراز ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ شوکت حیات نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن معزز جج راجہ غضنفرعلی خان عدل اور انصاف کے نظام کو موثر انداز سے لے کر چلیں گے اور غریبوں کو بروقت انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بار اور بینچ اپنے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں۔