ڈاکٹر جاوید خٹک نے پاکستان براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کالج کا چارج سنبھال لیا

0

پنڈدادنخان: ڈاکٹر جاوید خٹک نے پاکستان براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کالج کا چارج سنبھال لیا، صحافتی ادبی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر جاوید خٹک کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جاوید خٹک پاکستان براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کالج اسلام آباد کے نئے پرنسپل مقرر ہوگئے، اس موقع پر پاکستان کے صحافتی، ادبی،سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے ڈاکٹر جاوید خٹک کو مبارکباد پیش کی گئی۔

طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کا ادب، انداز زندگی، طریقہ معاشرت اور تعلیمی حالت اقوام عالم میں اس کی درجہ بندی کا سبب بنتے ہیں، اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا سماجی فریضہ ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کو بہتر معیار زندگی کے لیے تعلیم کے زیور سے آرستہ کرنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ استاد کا فرض ہے کہ اس کے طالبعلموں کے ذہنوں میں معاشرتی امن اور سماجی استحکام جیسے اعلیٰ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مثالی جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ وہ نہ صرف اپنی زندگیاں سنوارنے کے قابل ہوں بلکہ سماجی سفیر کی حیثیت سے اپنے ساتھی انسانوں کی زندگیوں کو بھی آسان بنا سکیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.