ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت، سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی، گائنی وارڈ سمیت دیگر مقامات پر تعمیراتی و ترئین آرائش کے کام کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر ہسپتال ایم ایس اور دیگر افسران نے کام کی رفتار اورمعیار بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کے دستیاب سہولتوں بارے استفسار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال آنے والے ہر شخص کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں جبکہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرکے تمام وارڈز کو مریضوں کیلئے فنکشنل کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.