منگلا پولیس نے شادی میں فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان کو دھر لیا

0

منگلا پولیس کی بڑی کارروائی، شادی بیاہ کے موقع ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی بیاہ کے موقع ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان فیاض، اویس، محمد سلیم، محمد نبی، شاہزیب، مزمل، عتیق الرحمٰن، ولید اور قاسم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 4 پسٹل 30 بورمعہ روند، 5 عدد رائفل معہ روند، 107 شرنائیاں، 15 عدد انار اور 2 عدد ساؤنڈ سسٹم برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.